پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے ۔
پشاور ہائیکورٹ میں زرتاج گل کی الیکشن کمیشن نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس وقار احمد نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ لاہور ہائیکورٹ کیوں نہیں گئے؟
وکیل درخواست گزار نے عدالت کوجواب دیا کہ لاہور نہ جانے کی کچھ وجوہات ہیں، جسٹس وقار احمد نے کہا دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے۔
آئندہ سماعت پر کیس کے دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے۔