ماہر معیشت اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود وفات پا گئے

ملک کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر وقار مسعود اب ہمارے درمیان نہیں رہے فائل فوٹو ملک کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر وقار مسعود اب ہمارے درمیان نہیں رہے

قومی کرکٹر شان مسعود کےچچا اورسابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے۔

سابق وفاقی وزیر کے بھائی منصور خان کی جانب سے سابق ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

منصور خان کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کی تدفین آج بعد نماز مغرب اسلام آباد میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کئی سال وفاقی سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store