اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مختلف اسپتالوں میں اس وقت 64 مریض زیرِ علاج ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے 20 اور شہری علاقوں سے 7 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ایک روز کے دوران 34 ہزار 556 مقامات کی چیکنگ بھی مکمل کی گئی۔ مختلف سیکٹرز میں 1399 جگہوں پر اسپرے اور 914 مقامات پر فوگنگ کی گئی۔ سرویلینس کے دوران 213 مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیلڈ ٹیمیں ہاٹ اسپاٹس پر روزانہ مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامات سیل،سخت قانونی کارروائی ہوگی۔