حکومت سعودی عرب سے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے، وزیرخزانہ

حکومت سعودی عرب سے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے، وزیرخزانہ فائل فوٹو حکومت سعودی عرب سے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی شعبے کی قیادت میں ترقی اور سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج (جمعہ) کراچی میں بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کے ایوان صنعت و تجارت میں سعودی عرب کا دورہ کرنے والے تجارتی وفد کیلئے ایک کاروباری نشست سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہی۔

محمد اورنگزیب نے کہا حکومت اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ نجی شعبے کو ملک کی معاشی شرح نمو کو آگے بڑھانے میں پیش پیش ہونا چاہیے جبکہ حکومت کا کردار اس حوالے سے فعال نظام فراہم کرنا ہے۔ پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی استحکام بحال ہو گیا ہے اور عالمی درجہ بندی کے تینوں بڑے ادارے کئی سال کے بعد اس حوالے سے متفق ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا معاشی استحکام کے محاذ پر پیش رفت ہوئی ہے اور حکومت بیک وقت نجی شعبے کے ساتھ مشاورتی عمل کے ذریعے ٹیکسیشن اور توانائی کے شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جاری دورے کے بارے میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعمیری بات چیت ہو رہی ہے اور صرف چند تصفیہ طلب امور باقی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ واشنگٹن میں آئندہ ملاقاتوں کے دوران جلد ہی عملے کی سطح کا معاہدہ ہو جائے گا۔

install suchtv android app on google app store