جڑواں شہروں کی سڑکوں کو کھول دیا گیا، ٹریفک بحال

جڑواں شہروں کی سڑکوں کو کھول دیا گیا، ٹریفک بحال فائل فوٹو جڑواں شہروں کی سڑکوں کو کھول دیا گیا، ٹریفک بحال

 وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کی تمام سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

جڑواں شہروں میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹا گیا۔ جس کے بعد دونوں شہروں کی تمام سڑکوں پر معمول کی ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔

اسلام آباد ڈی چوک پر رکھے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بیشتر سڑکوں سے رکاوٹوں کو ہٹا گیا تھا تاہم فیض آباد اور ڈی چوک کو مکمل بند رکھا گیا تھا تاہم اب فیض آباد اور ڈی چوک سے بھی کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

سڑکوں کی بندش کے باعث شہریوں کو کئی روز سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ تاہم اب شہریوں نے راستے کھلتے ہی سکھ کا سانس لیا۔ جس کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان آمدورفت مکمل بحال ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store