وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے۔
پی ٹی آئی حکومت میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر قومی ایئر لائن کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا۔
برطانیہ ، یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ہے،حکومتی کوششوں سے پی آئی اے کی بحالی کا آغاز ہوگیا، عدالتی کارروائی قانون کے مطابق چلتی ہے۔