ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی 4 خصوصی پروازیں 8 تا 11 اگست کراچی سے روانہ ہوں گی۔ اور زائرین کے لیے نجف سے واپسی کے لیے 18 تا 21 اگست پروازیں شیڈول ہیں۔
پی آئی اے کی تمام پروازوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔ اور مارکیٹ کی ضرورت پر مزید پروازیں بھی شیڈول کی جائیں گی۔
اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زیارت اربعین کے لیے عراق و ایران کے فضائی سفر کی اجازت ہو گی۔ تاہم زمینی راستے عراق ایران جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اربعین کے لیے زمین راستہ بند کرنے کا فیصلہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ یہ فیصلہ عوام کے تحفط اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ اور پروازوں میں اضافہ کر کے زائرین کو زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔