لاہور سے عمرہ زائرین کی پرواز کی 24 گھنٹوں میں دوسری ہنگامی لینڈنگ

لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 470 کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا فائل فوٹو لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 470 کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا

لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 470 کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا۔ ائیر لائن کے مطابق گزشتہ رات ائیر بس اے 320 کے موسمی رڈار میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد مسافروں کو ہوٹل منتقل کر کے طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ منگل کی رات ساڑھے 9 بجے زائرین کو دوسرے متبادل طیارے سے جدہ روانہ کیا گیا، تاہم ٹیک آف کے فوراً بعد جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

دوسرے طیارے کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا جبکہ عمرہ زائرین کو دوبارہ لاؤنج منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق زائرین کو تیسرے متبادل طیارے کے ذریعے جدہ روانہ کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store