پی آئی اے نے کینیڈا کے لیے پروازیں بحال کر دیں، ٹکٹوں پر 15 فیصد رعایت

پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کے لیے کینیڈا جانے والی پروازوں پر 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے فائل فوٹو پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کے لیے کینیڈا جانے والی پروازوں پر 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے کینیڈا جانے والی پروازوں پر 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ قومی ایئرلائن نے بتایا کہ 30 ستمبر سے ٹورنٹو کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 30 ستمبر کو پرواز پی کے 783 کراچی سے ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوگی۔ کینیڈا جانے والے مسافر 10 اکتوبر تک ٹکٹوں پر رعایت حاصل کر سکیں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ رعایتی ٹکٹ پر 30 ستمبر سے 19 دسمبر کے دوران سفر کیا جا سکے گا۔

خیال رہے کہ قومی ایئر لائن نے طیاروں کی کمی ک باعث ٹورنٹو کینیڈا کیلئے اپنی تمام پروازیں 13 سے 28 ستمبر تک معطل کر دی تھیں۔

install suchtv android app on google app store