پاک بحریہ کےآفیسرز، سی پی اوز،سیلرز، سویلینز کیلئے تفویض اعزازات کی تقریب کا نعقاد

پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز،،سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد فائل فوٹو پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز،،سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد

پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز،،سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تیرہ افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور گیارہ افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ایک سو تیراسی ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت ملٹری سے نوازا گیا۔

ساٹھ آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store