چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال فائل فوٹو چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر نے بحریہ ہیڈکوارٹرز میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں بحری استحکام یقینی بنایا جا رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

install suchtv android app on google app store