آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سول بیوروکریسی کاریاستی نظم و نسق میں کلیدی کردار ہے۔ نوجوان افسران دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کو شعار بنائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے ملاقات کی ہے۔
آرمی چیف نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا اور قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے، سول بیوروکریسی کاریاستی نظم ونسق میں کلیدی کردار ہے، نوجوان افسران دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کو شعار بنائیں۔
52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے کشمیر، خیبرپختونخوا،بلوچستان میں پاک فوج کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا۔