صدرآصف علی زرداری نے نیویارک میں امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات کی، اس موقع پرانہوں نے ہلیری کلنٹن کو گستاخانہ فلم کے حوالے سے پاکستانی عوام کے جذبات سے آ گاہ کیا. صدر زرداری آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔
سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد ی کام بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے اب تک متاثرین میں بڑی تعداد میں خیمے ، خوراک ، ادویات ، پلاسٹک شیٹس ، پانی نکالنے کے پمپ اور…
پیپلز پارٹی سندھ کونسل نے ایک قرارداد میں پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کی دانشمندانہ پالیسیوں اور فیصلوں کی توثیق کی ہے۔