پیر کے روز اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ یہ اعلان وفاقی وزیر کی ذاتی رائے ہے۔
حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ ریلوے کے وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے جوامریکی فلم ساز کے سر کی قیمت دینے کا اعلان کیا ہے وہ سرکاری پالیسی کے مطابق نہیں ہے۔
 پیر کے روز اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ یہ اعلان وفاقی وزیر کی ذاتی رائے ہے۔
پشاور میں ایک اخباری کانفرنس میں غلام احمد بلورنے اسلام مخالف فلم بنانے کو قتل کرنے والے شخص کی اپنی جیب سے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
پارٹی ترجمان حاجی عدیل نے بھی ایک بیان میں بلورکے بیان کوان کی ذاتی رائے قرار دیاہے۔