سوئس حکام کو خط لکھنے کا مسودہ سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا

حکومت کی جانب سے سوئس حکام کو لکھے گئے خط کا مسودہ سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔خط کا مسودہ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں پیش کیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کر دہا ہے۔ سوئس حکام کو خط کے مسودے کے ساتھ فاروق ایچ نائیک کو خط لکھنے کا اتھارٹی لیٹر بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔مسودے میں سوئس مقدمات کی سابق کارروائی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔عدالت نے اتھارٹی لیٹر اور ڈرافٹ کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔خط میں سوئس عدالت کا مکمل حوالہ نمبر نہ دینے پر سپریم کورٹ کی جانب سے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خط میں سوئس مقدلات کا مکمل حوالہ دیا جائے۔ بعد میں بنچ کے ججز تھوڑی دیر سماعت ملتوی کرتے ہوئے مشاورت کیلیے چیمبر میں چلے گئے۔ واپس آکر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے سماعت ایک روز کیلیے ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جسے منظور کرلیا گیا. فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خط میں چند معالملا سامنے آئے ہیں جس پر حکومت سے بات کرنا ضروری ہے.

install suchtv android app on google app store