صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے۔پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
کراچی میں جلسے جلوسو ں پر پابندی کے باوجود سنی تحریک کو گستاخانہ فلم کے خلاف ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی ۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ ریلی کے شرکا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
جمعہ کے روز ہنزہ میں شاہراہ قراقرم کے راستے کا نئے سرے سے تعین کرنے کے منصوبے کی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم ترقی کا ہدف ہم آہنگی اور محبت کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔
صدر زرداری کے موجودہ دورہ امریکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا صدر نے دنیا کو صاف اور سیدھے لفظوں میں بتا دیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری سے مکمل تعاون کر رہا ہے۔
وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہروں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔
دفتر خارجہ نے ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے امریکی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈرون حملے غیرقانونی ہیں اور ان سے فائدے کی بجائے نقصان ہو رہا ہے۔