صدر نے عالمی برادری کو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستانی عزم سے آگاہ کیا:مسعود خان

صدر زرداری کے موجودہ دورہ امریکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا صدر نے دنیا کو صاف اور سیدھے لفظوں میں بتا دیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں    عالمی برادری سے مکمل تعاون کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے عالمی برادری کو دہشت گردی ختم کرنے اور عالمی امن کیلئے کام کرنے کے بارے میں پاکستان کے عزم سے بخوبی آگاہ کر دیا ہے۔
صدر زرداری کے موجودہ دورہ امریکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا صدر نے دنیا کو صاف اور سیدھے لفظوں میں بتا دیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں    عالمی برادری سے مکمل تعاون کر رہا ہے۔
نامزد سفیر نے کہا عالمی رہنمائوں سے صدرکی ملاقاتوں میں زیادہ تر دوطرفہ تعلقات کی بہتری، سٹرٹیجک مذاکرات ، مزید رابطوں اور دوطرفہ تعاون پر بات ہوئی۔
صدر نے برطانیہ کے وزیراعظم امریکہ کی وزیر خارجہ اور چین کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور خطے میں امن و استحکام کے لئے کام کرنے کے بارے میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

install suchtv android app on google app store