وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہروں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں: رحمان ملک

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہروں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔

آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاج کرنا لوگوں کا حق ہے تاہم انہیں خونریزی یا املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یوم عشق رسول کے موقع پر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث دو سو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں ایک سو بیس افغان باشندے ہیں۔

install suchtv android app on google app store