جمعہ کے روز ہنزہ میں شاہراہ قراقرم کے راستے کا نئے سرے سے تعین کرنے کے منصوبے کی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم ترقی کا ہدف ہم آہنگی اور محبت کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مختلف مسائل کے باوجود قوم کوخوشحالی اور ترقی کا سفر جاری رکھنا ہے۔
جمعہ کے روز ہنزہ میں شاہراہ قراقرم کے راستے کا نئے سرے سے تعین کرنے کے منصوبے کی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم ترقی کا ہدف ہم آہنگی اور محبت کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو گلگت بلتستان کے لوگوں کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے پر فخر ہے۔
انہوں نے یہ بات تسلیم کی کہ گلگت بلتستان کی حکومت لوگوں کی خدمت کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
اس سے پہلے وزیراعظم نے چین کے ساتھ رابطے کے لئے تاریخی سڑک کی بحالی کے لئے شاہراہ قراقرم پر کروڑوں ڈالرمالیت کے دو منصوبوں کاافتتاح کیا، یہ رابطہ تودے گرنے سے بننے والی عطا آباد جھیل کی وجہ سے منقطع ہوگیا تھا۔