بلوچستان میں امن دشمنوں کا ایک اور وار ناکام،، سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، ،قوم کے نڈر سپوتوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر خودکش حملہ آور سمیت چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا،،دہشت گردوں نے ایف سی کی وردی پہن رکھی تھی-
امن کے محافظوں نے امن دشمنوں کے گھناونے عزائم پھر خاک میں ملا دئیے، ،کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر خودکش دھماکے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پاک فوج اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں تمام دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے-
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ایف سی کی وردی پہنی ہوئی تھی ، سیکورٹی فورسز کی عقابی نظرنے دشمن کے مذموم منصوبے کو بھانپتے ہوئے بروقت کارروائی کی و اقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا، ، افواجِ پاکستان اور دیگر سیکورٹی ادارے تمام محاذوں پر مستعد، یکسو اور پرعزم ہیں،کوئٹہ میں ناکام دہشت گردی نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ دشمن ہر حربہ آزماتا ہے، مگر ہمارا عزم مضبوط ہے