کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم موخر

انسداد پولیو مہم انسداد پولیو مہم

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی یو سی 4 میں سیکو رٹی کی عدم فراہمی کے باعث انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی ۔ بلدیہ ٹاوٴن یو سی 4 کی ایریا انچارج کے مطابق سیکورٹی کی عدم فراہمی کے باعث انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی ہے۔

مہم موخر ہونے سے متا ثرہ علاقے کے ایک ہزار سے زائد بچے انسداد پولیو مہم کے قطرے پینے سے محروم ہو گئے ہیں۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق تین روزہ انسداد پولیو مہم میں کراچی کے 22 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا ئے جانے ہیں جن کے لئے 5 ہزار آٹھ سو موبائل اور 600 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store