کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں میں چہل قدمی، مصطفیٰ قریشی کی گرنے سے ٹانگ ٹوٹ گئی

کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں میں چہل قدمی، مصطفیٰ قریشی کی گرنے سے ٹانگ ٹوٹ گئی فائل فوٹو کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں میں چہل قدمی، مصطفیٰ قریشی کی گرنے سے ٹانگ ٹوٹ گئی

پاکستانی فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار مصطفیٰ قریشی کی کراچی میں واک کے دوران ٹوٹی سڑک میں گر کر ٹانگ ٹوٹ گئی۔

700 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے مصطفیٰ قریشی کا کہنا ہے کہ وہ صبح کے وقت واک کر رہے تھے، جب کھدی ہوئی سڑک میں ان کا پیر پھنس گیا۔ مصطفیٰ قریشی نے بتایا کہ پیر پھنس جانے کی وجہ سے وہ بری طرح گرے، سر فٹ پاتھ سے ٹکرایا، آنکھ بچ گئی لیکن ٹانگ ٹوٹ گئی۔

ایک بیان میں مصطفیٰ قریشی نے کہاکہ اللہ حکمرانوں کو عقل دے کہ وہ شہر کی سڑکیں بنا دیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے مصطفیٰ قریشی کو 6 ہفتے آرام کامشورہ دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store