ریشم اور سعود کے الزامات پر سید نور نے خاموشی توڑ دی

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور مصنف سید نور نے اداکار سعود قاسمی کی جانب سے سامنے آنے والے الزامات پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے فائل فوٹو پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور مصنف سید نور نے اداکار سعود قاسمی کی جانب سے سامنے آنے والے الزامات پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور مصنف سید نور نے اداکارہ ریشم اور اداکار سعود قاسمی کی جانب سے سامنے آنے والے الزامات پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے دونوں فنکاروں کے بیانات کا پراعتماد اور پرسکون انداز میں جواب دیا۔

ریشم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سید نور نے کہا: "اگر ریشم کے میرے ساتھ نہ رہنے سے میرا نقصان ہوا، تو وہ خود بطور اداکارہ کہاں تک پہنچیں؟" انہوں نے مزید وضاحت دی کہ ریشم کے ساتھ ان کی پہلی پانچ فلمیں، جیسے کہ ’دوپٹہ جل رہا ہے‘، ’گھونگھٹ‘ اور ’جیوا‘، سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کردار کے لیے ریشم موزوں نہیں تھیں، اسی لیے انہوں نے دوسرے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔

سید نور نے زور دے کر کہا: "جب میں نے انہیں کاسٹ کرنا بند کیا تو ان کی کوئی بڑی فلم سامنے نہیں آئی۔ میں نے ان کا کیریئر بنانے کے لیے بہت محنت کی، لیکن یہ کبھی نہیں بتاؤں گا کہ میں نے انہیں کیسے پروان چڑھایا۔"

ان کا کہنا تھا کہ ریشم کے بعد بھی کئی کامیاب فلمیں آئیں، اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ ان کے جانے سے میری یا فلم انڈسٹری کو نقصان ہوا۔

اداکار سعود قاسمی کے تبصرے پر بات کرتے ہوئے سید نور نے نرم رویہ اپناتے ہوئے کہا: "میرا خیال نہیں کہ سعود کا مقصد مجھے برا کہنا تھا۔ میں جانتا ہوں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا۔ شاید ان کا مطلب یہ تھا کہ جب میں اور شان شاہد فلموں سے دور ہوئے، تو انڈسٹری کمزور ہوئی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ’’سعود اور ریشم دونوں میرے بچوں کی طرح ہیں، میں ان کی تنقید پر ناراض نہیں ہوتا۔

جو لوگ آپ کے مقام تک نہیں پہنچ پاتے، وہ لازمی بات کرتے ہیں، سعود ایک اچھے اداکار ہیں اور انہیں اپنی رائے رکھنے کا پورا حق ہے۔

سید نور کا یہ پرسکون اور معقول ردعمل ان کے وسیع الظرفی اور پیشہ ورانہ پختگی کا ثبوت پیش کرتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف اپنا مؤقف واضح کیا بلکہ نوجوان فنکاروں کے لیے عزت و احترام کا رویہ بھی برقرار رکھا۔

install suchtv android app on google app store