مدیحہ امام جعلی کرنسی دے کر ترکی میں پھنس گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام ترکی میں جعلی کرنسی کے معاملے میں پھنس گئیں فائل فوٹو پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام ترکی میں جعلی کرنسی کے معاملے میں پھنس گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام ترکی میں جعلی کرنسی کے معاملے میں پھنس گئیں۔ مزاحیہ پروگرام میں مدیحہ امام نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے بے دھیانی میں ایک فروٹ فروش کو جعلی کرنسی دے دی، جس کے بعد وہ پولیس کو بلا کر پہنچ گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ ان کا ملک سے پہلی بار سفر تھا اور شوٹنگ کے لیے ترکی پہنچی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ باہر زیادہ نہیں گئیں کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ ہر ملک میں حلال کھانا دستیاب نہیں ہوتا۔

مدیحہ امام کے مطابق ان کی والدہ نے کہا کہ "یہ خلل دماغ سے نکالو اور باہر گھوم پھر کر آ جاؤ"، جس پر شوٹنگ کے آخری دن وہ سیر کے لیے نکلیں۔

سیر کے دوران انہوں نے فروٹ پلیٹ کھائی اور پیسے ادا کیے، لیکن فروش نے انہیں عجیب انداز سے دیکھنا شروع کر دیا۔

مدیحہ امام نے بتایا کہ وہ سوچنے لگیں کہ شاید انہوں نے زیادہ پیسے دیے، مگر چند لمحوں بعد فروش واپس آیا اور پولیس کو بلا لیا کیونکہ اداکارہ نے اسے جعلی کرنسی دے دی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کہا کہ فروٹ پلیٹ ہی تو کھائی ہے لیکن بعد میں کرنسی کا پتا چلا، میں وہ کرنسی پاکستان سے لے کر گئی تھی پھر ویگن میں ترکش ڈرائیور تھے وہ دیکھ رہے تھے انہوں نے ادائیگی کی۔

مدیحہ امام نے کہا کہ میں بیرون ممالک میں ایک شاپنگ مال میں گئی تو خاتون نے مجھے یمنیٰ زیدی سمجھ کر ان کے ڈراموں کے نام لینا شروع کردیے پھر مجھ سے آٹو گراف بھی لیا۔

انہوں نے کہا کہ شوہر نے انہیں بتایا کہ یہ مدیحہ ہیں لیکن وہ شوہر سے ہی لڑنا شروع ہوگئیں۔

install suchtv android app on google app store