معروف اداکار ،میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہیں سوشل میڈیاپرگرم ہیں اوراب ان کی جانب سے اپنی اہلیہ ثنافہد کو انسٹاگرام پران فالوکرنے کی خبروں نے دوسری شادی کی افواہوں کومزید تقویت دیدی ہے۔
پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مقبول ٹی وی میزبان اوراداکار نے دوسری شادی کر لی ہے۔
فہد مصطفیٰ اورثنافہد کے دوبچے ہیں بیٹی فاطمہ اوربیٹاموسیٰ،دونوں کی محبت کی کہانی بھی بہت دلکش ہے، دونوں کالج کے زمانے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
سوشل میڈیاپرگرم افواہوں کے مطابق فہدمصطفیٰ کی دوسری شادی حنا امان سے ہوئی ہے، جو خود بھی ایک پروڈیوسر ہیں اور بیک سیٹ فلمز کی مالک ہیں۔