معروف اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح ہوگیا ہے فائل فوٹو شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح ہوگیا ہے

بالی وڈ فلموں "دنگل" اور "سیکرٹ سپر اسٹار" میں شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح ہوگیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں ایک میں وہ نکاح نامے پر دستخط کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور دوسری میں سرخ عروسی لباس میں جلوہ گر ہیں۔

کیپشن میں انہوں نے لکھا: "قبول ہے"۔

زائرہ وسیم نے 2019 میں اسلام قبول کرنے کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز عامر خان کی فلم "دنگل" سے کیا، جس میں انہوں نے نوجوان گیتا پھوگٹ کا کردار ادا کیا۔ بعد ازاں وہ "سیکرٹ سپر اسٹار" اور "دی اسکائے اِز پنک" میں بھی نمایاں رہیں۔

زائرہ وسیم کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ زائرہ کی پوسٹ کو لاکھوں لائیکس مل چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store