پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کے بعد، ثنا جاوید کی ایک انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش میں تھیں، جن پر سابق کپتان نے ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ “یہ سب بے بنیاد اور بکواس خبریں ہیں، الحمدللہ میری ازدواجی زندگی خوشگوار ہے۔”
شعیب ملک نے کہا کہ “میرا بیٹا دبئی میں ہوتا ہے، والدہ سیالکوٹ میں ہیں اور میں کراچی میں رہتا ہوں۔ پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے وقت کم ملتا ہے، مگر ایسی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔”
ان کا یہ بیان سامنے آتے ہی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگیا، حتیٰ کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس خبر کو نمایاں طور پر شائع کیا۔
اسی دوران، ثنا جاوید نے ایک فیشن پیج کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور شعیب ملک کے بیان کے بعد مزید چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
اسٹوری میں شعیب کے ثنا سے متعلق بیان پر جوڑے کو نظر بد سے بچائے رکھنے کیلئے کی دعا کی گئی تھی۔
اداکارہ ثنا نے اسکرین شاٹ پر کیپشن درج کرتے ہوئے آمین ثم آمین لکھ کر خوشی کااظہار کیا۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا تھا۔
جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں 'الحمداللہ' لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی تھی۔