پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے بھائی احد کی سابق منگیتر عروبہ طارق نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا ہے کہ ان کی منگنی ٹوٹنے کی اصل وجہ عائزہ خان ہیں۔ عائزہ خان نے حال ہی میں اپنے بھائی احد کی شادی کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منائیں اور تقریب میں سب سے آگے رہیں، تاہم یہ خاندان جلد ہی تنازعہ کی زد میں آ گیا۔
عروبہ طارق نے عائزہ خان پر الزام عائد کیا کہ وہ سخت گیر اور قابو پانے والی شخصیت رکھتی ہیں اور ان کے کنٹرول کے بغیر کوئی بھی فیصلہ کرنا مشکل تھا۔
عروبہ کے مطابق اگر وہ عائزہ کی کسی بات سے اختلاف کرتی تو وہ فوری ناراض ہو جاتی تھیں۔
عروبہ نے مزید الزام لگایا کہ عائزہ خان کا خاندان جھوٹا اور دھوکہ باز ہے، وہ کبھی اپنے سسرالی رشتے پسند نہیں کرتی اور اپنے سسرالی افراد کے ساتھ بدتمیزی کرتی رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عائزہ ایک اچھی ماں نہیں ہیں اور رشتوں میں بھی مشکلات پیدا کرتی ہیں۔
عروبہ نے احد کی تعلیمی اور مالی حیثیت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ احد کی تعلیم واجبی سی ہے لیکن ان کے گھر والوں نے مجھ سے جھوٹ کہا کہ وہ تعلیم یافتہ ہے اور اس کی اچھی جاب ہے، جبکہ وہ بے روزگار تھے۔
سوشل میڈیا پر ان بیانات کے بعد لوگوں کی آراء ملی جلی سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ انہیں عائزہ ایسے ہی مزاج کی لگتی ہیں۔
جبکہ دیگر نے عائزہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ احد کی سابقہ منگیتر محض حسد کا شکار ہیں اور وہ شادی کی خوشیوں کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔
جبکہ کچھ تبصروں میں کہا گیا،
”مجھے عائزہ خان پسند نہیں لیکن یہ لڑکی حسد کر رہی ہے۔“
”اگر وہ اتنی بری تھیں تو پہلے ہی سب کو بتانا چاہیے تھا۔“
”عائزہ واقعی ایسی ہی لگتی ہیں۔“