ادکارہ مریم نفیس نے محسن نقوی سے انوکھی فرمائش کر ڈالی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فائل فوٹو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست کے بعد اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث رہا۔ اداکارہ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اپیل کر ڈالی۔

مریم نفیس نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مزاحیہ انداز میں لکھا: "محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلا لو، پلیز۔"

ان کا یہ ٹویٹ مداحوں میں تیزی سے وائرل ہوا اور کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے۔

واضح رہے کہ سپر فور کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے بھارتی ٹیم نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس سے پہلے گروپ مرحلے میں بھی پاکستان بھارت سے ہار چکا تھا۔

تازہ ناکامی کے بعد پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔ گرین شرٹس کو ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے آئندہ دونوں میچز لازمی جیتنے ہوں گے۔

اگر پاکستان کسی ایک مقابلے میں بھی ناکام ہوا تو ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

بھارت کے خلاف لگاتار شکستوں نے جہاں شائقین کو مایوس کیا ہے، وہیں مریم نفیس کی مزاحیہ اپیل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے اور یہ موضوع مداحوں کی گفتگو کا حصہ بن گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store