اداکار سعود نے شادی کا احوال اور خوشگوار زندگی کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر سعود قاسمی فائل فوٹو پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر سعود قاسمی

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر سعود قاسمی نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا سب سے بڑا راز "خاموش رہنا" قرار دیا۔ سعود، جو ورسٹائل اداکاری اور کامیاب پروڈکشنز کی بدولت شوبز میں ایک نمایاں نام رکھتے ہیں، حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی شادی کی دلچسپ یادیں اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے تجربات شیئر کیے۔

سعود نے بتایا کہ ایک پروگرام میں ان کی بہن نے پہلی بار انہیں جویریہ کی تصویر دکھائی، اس وقت انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ ٹی وی اداکارہ ہیں۔

اسی دوران اداکار ریمبو نے غلطی سے جویریہ کے بجائے سیاہ لباس میں موجود سینئر اداکارہ غزالہ جاوید کو دیکھ لیا اور مذاقاً کہا: "کیا تم پاگل ہو گئے ہو؟ کیا واقعی اس سے شادی کرو گے؟"

جس پر سعود نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "اس میں کیا برائی ہے؟" بعد ازاں جب اصل میں جویریہ کو دکھایا گیا تو ریمبو خوش ہوگئے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اگلے ہی روز مرحوم امجد صابری ان کا رشتہ جویریہ کے گھر لے گئے، بعد میں ان کے قریبی دوست بریگیڈیئر حارث نواز بھی رشتہ لے کر پہنچے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سعود ریمبو اور اداکار شان کے ساتھ آدھی رات کو لاہور میں جویریہ کے گھر گئے اور وہاں باضابطہ پروپوز کیا۔

سعود نے انکشاف کیا کہ وہ اور جویریہ 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب ان کی شادی کو 20 برس مکمل ہو چکے ہیں۔

شادی کی کامیابی کے راز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’کامیاب ازدواجی زندگی کا سب سے بڑا راز خاموش رہنا ہے، چاہے وہ مرد ہو یا عورت۔ اگر ایک شریکِ حیات غصے میں ہو تو دوسرے کو خاموش رہنا چاہیے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے بعد زندگی کا محور بدل جاتا ہے اور اسی توازن میں شادی مضبوط ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار سعود حال ہی میں وہ ”بےبی باجی“، ”محبت ست رنگی“ اور ”بےبی باجی کی بہوئیں“ جیسے ڈراموں میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں سے داد سمیٹ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store