معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بتا دیا۔ معاذ صفدر اور ان کی اہلیہ صبا معاذ ایک مرتبہ پھر والدین بن گئے ہیں۔
یوٹیوبر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر نومولود کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ میں صبا معاذ نے کہا کہ الحمداللّٰہ اللّٰہ کے فضل سے ہمارے ہاں خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
معاذ صفدر کی اہلیہ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ اسے ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، صراطِ مستقیم پر قائم رکھے اور اس کی زندگی کے ہر پہلو میں برکت عطا فرمائے۔
صبا معاذ نے نئے مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دنیا میں خوش آمدید ننھے بیٹے… اب ہم 4 ہیں۔