انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں کو 20 اکتوبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
