شوبز نے میرے جذبات کو توڑ دیا، علیزے شاہ نے ذہنی بیماری کی حقیقت بتا دی

اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کا شکار ہوگئیں انڈسٹری کے تلخ تجربات نے انہیں اس حد تک متاثر کیا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی فائل فوٹو اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کا شکار ہوگئیں انڈسٹری کے تلخ تجربات نے انہیں اس حد تک متاثر کیا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی

اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے تلخ تجربات نے انہیں اس حد تک متاثر کیا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) کا شکار ہوگئیں۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں علیزے شاہ نے بتایا کہ 12 گھنٹے کی شفٹ اور کام کے دوران ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ انہیں اندر سے توڑ گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے انڈسٹری کے معاملات بے نقاب کیے کیونکہ انہیں کام چاہیے تھا، مگر یہ سوچ انہیں شدید تکلیف پہنچاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی ایس ڈی کے ساتھ زندگی گزارنا ایک چیلنج ہے اور اس انڈسٹری میں پیش آئے تلخ تجربات کی وجہ سے وہ خود سے نفرت کرنے لگیں اور یہ سوچنے پر مجبور ہوئیں کہ وہ اس کا حصہ کیوں بنی۔

علیزے شاہ کے مطابق وہ کسی جھوٹی ہمدردی یا پروجیکٹس کی خواہش مند نہیں ہیں اور ہر دن یہی سوچتی ہیں کہ کاش وہ اس ذلت آمیز ماحول کا حصہ نہ بنتیں۔

جہاں ہفتوں تک 12 گھنٹے کام کے دوران انہیں ایسے سلوک کا سامنا کرنا پڑا جیسے وہ کچھ بھی نہ ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ صدمہ آج بھی زندہ ہے، اور انہوں نے انڈسٹری کی تلخ یادیں لوگوں کے سامنے اس لیے پیش کی ہیں تاکہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا جائے، کیونکہ یہ تجربات آج بھی ان کے دل پر زخم کی طرح نقش ہیں۔

قبل ازیں علیزے شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ منسا ملک نے انہیں تھپڑ مارا تھا جس کے جواب میں انہوں نے چپل دے ماری تھی۔

ان کے مطابق اس واقعے کے بعد منسا ملک نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دیں، جس کے بعد انہوں نے اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا تھا۔

معلوم رہے کہ پی ٹی ایس ڈی ایک ذہنی عارضہ ہے، جو کسی خوفناک یا صدمہ خیز واقعے کے بعد لاحق ہو سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store