ڈکی بھائی کا مزید چار روزہ ریمانڈ منظور، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے حوالے کردیا گیا

یوٹیوبر ڈکی بھائی چار روزہ ریمانڈ پر سائبر کرائم سیل کے حوالے کردیے گئے فائل فوٹو یوٹیوبر ڈکی بھائی چار روزہ ریمانڈ پر سائبر کرائم سیل کے حوالے کردیے گئے

جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیشنل سائبر کرائم سیل ایف آئی اے کی درخواست پر ڈکی بھائی کا ریمانڈ بڑھاتے ہوئے مزید چار روز کے لیے تحویل میں دے دیا۔

ڈکی بھائی کو صبح پا نچ روز کا ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیاگیااورعدالت سے استدعا کی گئی کہ ڈکی بھائی کیس میں تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

پانچ روز کے ریمانڈ میں کافی نام سامنے آئے ہیں ،آئندہ تاریخ پر تمام تفصیلات عدالت کو پیش کردی جائیں گی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریکارڈ دیکھنے کے بعد چار روز کا مزید ریمانڈ دے دیا۔

install suchtv android app on google app store