مقبول نیٹ فلکس سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ شو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیگو بوریلہ 47 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔
اطالوی میڈیا کے مطابق یہ سانحہ وینس کے معروف ہوٹل ڈینیلی میں پیش آیا، جہاں شو کے پانچویں سیزن کی ایک قسط کی شوٹنگ جاری تھی۔
ڈیگو بوریلہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک منظر کی تیاری میں مصروف تھے کہ اچانک زمین پر گر گئے۔
شو کے سیٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، مگر افسوس کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ڈیگو بوریلہ کی موت کے بعد شوٹنگ کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔