برطانیہ نے فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا

برطانیہ نے فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا فائل فوٹو برطانیہ نے فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا

برطانیہ نے فلسطین اتھارٹی کے لندن میں قائم مشن کو باضابطہ طور پر سفارتخانے کا درجہ دے دیا، جس کے بعد عمارت پر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔ برطانیہ یہ اقدام کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملوط نے اسے فلسطینی جدوجہد کا اہم سنگ میل قرار دیا اور برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخی ناانصافیوں کا ازالہ اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی تائید ہے۔

ادھر اقوام متحدہ میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں جاری اہم اجلاس میں کئی مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store