چلی کے انٹارکٹک ریجن میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ ختم ہوگیا

انٹارکٹک ریجن میں 7.5 شدت کا زلزلہ فائل فوٹو انٹارکٹک ریجن میں 7.5 شدت کا زلزلہ

گزشتہ روز چلی کے انٹارکٹک خطے میں 7.5 شدت کا طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے چلی کے ساحلی علاقوں کے لیے اپنی مختصر وارننگ کے بعد کہا۔

کہ جمعرات کو جنوبی امریکا اور انٹارکٹیکا کے درمیان ڈریک پیسیج میں 7.5 کی شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلہ ارجنٹائن کے شہر یوشوایا کے جنوب مشرق میں 700 کلومیٹر (435 میل) سے زیادہ کے فاصلے پر آیا جس کی آبادی تقریباً 57,000 ہے۔

دوسری جانب یورپی زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ میانمار اور بھارت کی سرحد کے قریب 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store