پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا

آسٹریلیا ، پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ فائل فوٹو آسٹریلیا ، پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا۔

برطانیہ اور فرانس کے بعد مزید تین ممالک آسٹریلیا ، پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ آسٹریلیا کے وزیر خزانہ جم چالمرز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اب محض کچھ وقت کی بات ہے۔

آسٹریلوی وزیر خزانہ نے ایک مقامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی لیکن یہ بہت جلد ممکن ہے۔

جم چالمرز نے مزید کہا کہ تاہم حماس کے یرغمالیوں کے ساتھ سلوک اور مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کے ممکنہ کردار جیسے مسائل آسٹریلیا کے لیے سنجیدہ رکاوٹیں ہیں۔

پرتگال کے وزیر خارجہ پاولو رینگل نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ کے آغاز میں فلسطین کو تسلیم کرنے کی تیاری میں ہیں، مغربی ایشیاء کی صورتِ حال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

پاولو رینگل نے کہا کہ پرتگال ایک خود مختار ملک ہے اور اس کی پالیسی دوسرے ملکوں سے نہيں جڑی۔

دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر دو ریاستی عمل کے لیے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو جرمنی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے غور پر مجبور ہوگا۔

install suchtv android app on google app store