چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ تین سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کو ہر سال 3,600 یوآن (تقریباً 500 ڈالر) کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔
چینی حکومت نے شرح پیدائش میں مسلسل کمی کو روکنے کیلئے نیا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔
یہ اسکیم ملک بھر میں تقریباً 2 کروڑ خاندانوں کو بچوں کی پرورش کے اخراجات میں سہولت فراہم کرے گی۔
یہ اسکیم سن 2024 کے آغاز سے نافذ العمل سمجھی جائے گی اور سال 2022 سے 2024 کے درمیان پیدا ہونے والے بچوں کے والدین بھی جزوی سبسڈی کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
مارچ میں چین کے شمالی شہر ہوہوٹ نے تین یا تین سے زیادہ بچوں والے والدین کو ہر نئے بچے کے لیے ایک لاکھ یوآن تک رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضع رہے کہ چین میں سن 2024 میں مجموعی بچوں کی پیدائیش کی تعداد 9.54 ملین تھی، جو سن 2016 کے مقابلے میں نصف تھی۔