چین کا نیا خلائی مشن ’شین ژو 21‘ کامیابی سے روانہ

چین نے اپنا نیا خلائی مشن ’شین ژو 21‘ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا فائل فوٹو چین نے اپنا نیا خلائی مشن ’شین ژو 21‘ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا

چین نے اپنا نیا خلائی مشن ’شین ژو 21‘ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے بھیجا گیا ہے، جس میں چین کے سب سے کم عمر خلاباز سمیت تین خلاباز شامل ہیں۔ یہ مشن چھ ماہ تک خلا میں قیام کرے گا۔

مشن کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

یہ 2022 میں مکمل ہونے والے تیانگونگ خلائی مرکز سے روانہ کیا جانے والا ساتواں خلائی مشن ہے۔

چینی حکام نے ’شین ژو 21‘ کو ملک کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام کی جانب ایک اور اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store