معیشت کے لیے خوش آئند اشارہ, ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم

انٹربینک میں ڈالر نیچے، روپے کی قدر میں معمولی بہتری فائل فوٹو انٹربینک میں ڈالر نیچے، روپے کی قدر میں معمولی بہتری

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برقرار رہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی ۔انٹربینک میں ڈالر 280.91 روپے سے کم ہوکر 280.90 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر  281.95 روپے پر برقرار رہاجبکہ یورو 66 پیسے سستاہوکر 327.51 روپے کا ہوگیا    ۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 14 پیسے اضافے سے 374 روپے ، یو اے ای درہم 4 پیسے بڑھ کر 75.55 روپے کا ہوگیا۔ سعودی ریال75.60 روپے پر برقرار رہا۔

install suchtv android app on google app store