پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب، جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اپنی عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے فالس فلیگ آپریشن کی حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مودی کے جنگی جنون کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔
بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جھوٹ کا سہارا لے کر پاکستان کیخلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا۔
جیش محمد اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
چھبیس جون کو بھارتی ایکس اکاؤنٹ نے ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کی اطلاع دی۔
پاکستان کے جیش محمد کے دہشت گرد ہندوستانی فوج کے چھ پیراکے اسپیشل فورسز کے گھیرے میں ہیں۔
ابھی تک فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ حسب روایت بغیر کسی ثبوت کے ان دہشتگردوں کو پاکستان سے جوڑ دیا گیا۔
مودی سرکار خودساختہ بیانیے کو پھیلانے کے لئے فالس فلیگ کا سہارا لیتی ہے جبکہ یہ حربہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔