کیا بھارت کا تعلیمی معیار واقعی بحران کا شکار ہے؟

انگلش ٹیچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل فائل فوٹو انگلش ٹیچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت کے ایک سرکاری اسکول کے انگلش ٹیچر کی وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ  الیون کی اسپیلنگ درست طور پر لکھنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، اور اس واقعے نے تعلیمی معیار پر سوالات اٹھا دیے ہی۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے بلرام پور کے سرکاری اسکول کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر بہت سے لوگ حیران اور پریشان ہوگئے۔

ٹیچر بلیک بورڈ پر الیون کی اسپیلنگ بھی نہیں لکھ سکا جب ان سے کہا گیا کہ الیون کی اسپیلنگ لکھیں تو انہوں نے الیون کی اسپیلنگ اور نائنٹین کی اسپیلنگ لکھی۔

جب ان سے کہا گیا کہ اسپیلنگ یہی ہے تو وہ کہنے لگے جی یہی بچوں کو سکھاتے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ سب بکنگ کا جادو ہے بھائی، دوسرے صارف نے کہا کہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آیا ان کی تقرری ذات پات کے تحفظات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’تدریسی عہدوں پر سفارشی بھرتیوں سے تعلیمی نظام تباہ ہورہا ہے۔

install suchtv android app on google app store