دنیا میں ایسے کئی ممالک موجود ہیں جو توہم پرستی پر بے حد یقین رکھتے ہے انہیں میں چین بھی شامل ہیں۔
بات کچھ عجیب سی مگر سچ ہے، چین میں لوگوں کی بڑی تعداد جو کسی بھی طرح جلد دولت کا حصول چاہتی ہیں، وہ آن لائن فروخت ہونے والی ’’بینک کی مٹی‘‘ کی تھیلیوں پر اپنی قسمت آزما رہی ہیں جن کے لیے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے یہ کسی تعویذ کی طرح آپ کی دولت میں اضافہ کر سکتی ہے۔
عام طور پر بینک ڈکیتیاں نقد پیسوں یا سونے کے زیورات کی ہوتی ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں چین کے کئی بینک ایک عجیب قسم کی چوری کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ چوری بینک میں رکھے ہوئے پودوں کے گملوں یا اس کے آس پاس کی مٹی کی ہے جس کی چھوٹی چھوٹی تھیلیاں بناکر آن لائن فروخت کی جارہی ہیں، جسے چین میں لوگ جلد دولت مند ہونے کے لیے بطورتعویز خرید رہیں۔
ان مٹی کی تھیلیوں کی قیمت 888 یوآن یعنی تقریباً 120 ڈالر تک ہیں جبکہ اس غیر معمولی مٹی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔