وزیراعظم نے کیش لیس ٹرانزیکشنزکے فروغ کیلئے مشرق ڈیجیٹل بینک کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے کیش لیس ٹرانزیکشنزکے فروغ کیلئے مشرق ڈیجیٹل بینک کا افتتاح کر دیا فائل فوٹو وزیراعظم نے کیش لیس ٹرانزیکشنزکے فروغ کیلئے مشرق ڈیجیٹل بینک کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آج(منگل) کو اسلام آباد میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی اور فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ مشرق بینک کے چیئرمین عبدالعزیز الغریرنے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ طور پر بینک کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ Paperless معیشت کو فروغ دینے اور انسانی مداخلت کم کرنے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے پاکستان میں دوسرے ڈیجیٹل بینک مشرق ڈیجیٹل بینک کے قیام کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں مسلسل تعاون پر متحدہ عرب امارات کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں متحدہ عرب امارات کے کاروباری افراد کے اہم کردار اور مشرق بینک کی ٹیم کی صلاحیتوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھرمیں کاروباری، زرعی و صنعتی سرگرمیوں اور بینکاری کے نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور ڈیجیٹل تبدیلی کا دور ہے اور ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل بینک کے قیام سے مالیاتی شعبے میں عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بڑی تبدیلی آئے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشرق ڈیجیٹل بینک کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انتظامی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، توانائی، بینکاری نظام اور سرکاری ملکیتی اداروں کے حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں پالیسی کے تسلسل پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

مشرق بینک کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے مکمل ڈیجیٹل بینک کے قیام کیلئے پاکستان کا انتخاب کیا ہے اور پاکستان جغرافیائی محل وقوع اور کاروباری و مالیاتی سرگرمیوں کے لئے بہتر ماحول کے باعث ڈیجیٹل اکنامک پاور ہاؤس بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store