محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرات میں کمی، اور بارش کی پیشنگوئی کردی

بارش بارش

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، بلائی پنجاب ، اور  خیبرپختونخواہ سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوائی کردی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بلائی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے جبکہ آج  مری ،گلیات، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج مزید برفباری بھی متوقع ہے،

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش راولا کوٹ میں اکیس ملی میٹر جبکہ پارا چنار بیس، چراٹ انیس، راولپنڈی اٹھارہ، پٹن اور لوئر دیر چودہ، بنوں ، مری اور گوجرانوالہ میں بارہ، ایبٹ آباد، میانوالی اور مظفرآباد میں گیارہ، چترال اور چکوال میں دس، اسلام آباد ، دروش اور کوٹلی میں نو، جوہرآباد، پشاور آٹھ ، گڑھی دوپٹہ چھے، ڈی آئی خان، منگلا بھکر، کوہاٹ میں چار، جھنگ شورکوٹ میں تین، لاہور بارکھان، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گجرات میں دو، ملتان فیصل آباد، ساہیوال ، کراچی ، اوکاڑہ ، قصور اور نور پور تھل میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی،

اس کے علاوہ کالام میں ایک فٹ،  میر کھانی ، سیدو شریف اور بالاکوٹ میں چار انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرات قلات ، استور منفی تین، مری منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، 

install suchtv android app on google app store