لاہور سمیت پنجاب میں میں گہری دھند پڑنے کا سلسلہ دوسرے روزبھی جاری رہا،دھند میں کمی ہونے کی وجہ سے موٹروے کو کھول دیا گیا،پنجاب کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور آبر آلود ہے
بدھ کے روز سے شروع ہونے والا دھند کا سلسلہ آج بھی جاری ہے،رات نو بجے کے قریب موٹروے پر حد نظر صفر ہو گئی تھی جس کے باعث موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا،کینٹ میں بھی شدید دھند کے بادل چھائے رہے،جس کی وجہ سے ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کرنا پڑا، جس کی وجہ سے ایک درجن سے زائد پروازوں کی آمد و روانگی میں مسلسل تاخیر رہی ،جبکہ صبح چھ بجے دھند میں کمی کی وجہ سے موٹر وے کو کھول دیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ آئندہ دوروز تک جاری رہے گا، جبکہ دوسری جانب ملک کے بالائی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں،گلگت بلتستان میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے،پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور آبر آلود ہے، محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ گھنٹو ں میں کوئٹہ،قلات،کشمیر،ہزارہ اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میِں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا، جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے