ماہرین موسمیات کی رواں سال ریکارڈ سردی کی پیشگوئی، مگرکیوں

ماہرین موسمیات کی رواں سال ریکارڈ سردی کی پیشگوئی ،مگرکیوں فائل فوٹو ماہرین موسمیات کی رواں سال ریکارڈ سردی کی پیشگوئی ،مگرکیوں

ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 2025-26 کا موسم سرما دہائیوں میں سب سے سخت اور طویل ترین ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لا نینا نامی موسمی رجحان استوائی بحرالکاہل میں سمندر کی سطح کے درجہ حرارت میں کمی کا باعث بن رہا ہے، جس کے اثرات ہوا کے دباؤ اور جیٹ سٹریم کو تبدیل کر رہے ہیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اگر یہ رجحان پوری شدت سے نمودار ہوا تو دنیا کے کئی خطوں میں معمول سے پہلے طویل برفباری، سردی کی لہر اور زیادہ مدت تک جمی رہنے والی برف کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق لا نینا کا اثر کمزور ہونے کی صورت میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، اس لیے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مختلف بین الاقوامی ادارے بشمول یو ایس ویدر پریڈکشن سینٹر پہلے ہی الرٹ جاری کر چکے ہیں کیونکہ بحر الکاہل کے کئی حصوں میں پانی کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ تیزی سے گر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store