اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی کی آمد کا اعلان

islamabad rain islamabad rain

اسلام آباد ، راولپنڈی میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیشن گئی کر دی 

آج صبح وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش کے برستے پانی نے سردی کی آمد کا اعلان کر دیا، بارش کے بعد خنکی میں اضافہ ہو گیا، اور لوگوں نے گرم کپڑے زیب تن کر لیے ، محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں مالاکنڈ ، ہپزارہ ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آؓاد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا 

install suchtv android app on google app store