اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد جل، تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
جب کہ مختلف مقامات پر سڑکیں اورگلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور نالہ لئی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی۔
راولپنڈی میں بھی بادل خوب گرجے اور جم کربرسے اور موسلادھار بارش کے باعث شہرکے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔
بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک اڑسٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،سب سے زیادہ بارش سیکٹر آئی بارہ میں اڑسٹھ میٹر ریکارڈ ہوئی۔
سیدپور گاؤں میں باون اور ایچ ایٹ میں تینتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کئ گئی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زورٹوٹ گیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اورگرد و نواح میں مزید بارش کی توقع ہے۔